بوگوٹا، کولمبیا( جنگ نیوز) کولمبیا کے سابق صدر الوارویورائب کو رشوت خوری کے الزام میں ایک مقدمے میں عدالت نے جرم کا مرتکب قرار دے دیا۔ جس پر ان کے وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے جبکہ ان کے حامی بھی عدالتی فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔