• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کا زخمی اہلکار دم توڑ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راجن پور کے کچے میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کا زخمی پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل رفیق احمد شیخ زید اسپتال رحیم یار خان میں زیر علاج تھا۔

پولیس نے کہا کہ کچہ روجھان شاہوالی میں 3 دن قبل ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ ایک پولیس اہلکار زیرِ علاج ہے۔

قومی خبریں سے مزید