فنی خرابی پر کراچی میں اتاری گئی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی۔
پرواز پی کے 212 کو ہائیڈر الک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کراچی میں اتارا گیا تھا۔
اس پرواز کے مسافر رات بھر کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں موجود رہے۔
انجینئرز نے کئی گھنٹے بعد ایئر بس اے 320 کے ہائیڈر الک سسٹم میں خرابی دور کی۔
پرواز دبئی سے اسلام آباد کے مسافروں کو لے کر صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہوئی۔