• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی دبئی اسلام آباد پرواز میں ایمرجنسی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی پرواز نے فنی خرابی کی بنا پر کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 معمول کے شیڈول پر اسلام آباد جا رہی تھی کہ کراچی کے قریب طیارے کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔ طیارہ بلوچستان کی فضائی حدود میں تھا کہ اچانک 35 ہزار کی فٹ کی بلندی سے نیچے آنے لگا۔ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کی اور فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ اے ٹی سی طیارے کو فوری کراچی لینڈنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ایئربس اے 320 طیارہ رات 10 بجکر 50 منٹ پر کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا۔ مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر کے پی آئی اے کے انجنیئرز نے طیارے کا معائنہ کیا۔