• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر اور عمر کوٹ میں نایاب نسل کے ہرن کے شکار میں اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صحرائے تھر اور عمر کوٹ میں نایاب نسل کے ہرن کے شکار اور ان کی غیر قانونی خرید و فروخت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ضلع تھرپارکر اور عمر کوٹ کے صحرائی علاقوں میں نایاب نسل کے ہرن بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں تاہم گزشتہ چند سال سے ان نایاب نسل کے ہرنوں کے غیر قانونی شکار اور خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے سبب ان کی نایاب نسل خطرے سے دو چار ہو گئی ہے۔

محکمۂ وائلڈ  لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ محکمے کو وسائل کی قلت کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ چند سال میں ہرنوں کے شکار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے محکمۂ وائلڈ لائف نایاب نسل کے ہرنوں کے شکار اور ان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو قرار واقعی سزا دلوائے تو ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید