• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن آسٹریا کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی تقریب

ویانا(اکرم باجوہ)پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے اور اولمپک میں پاکستان کے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب10ڈسٹرکٹ ویانا کے ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن آسٹریا کے عہدے داران چیف پیٹرن الحاج شیخ وحید احمد ،سینئر نائب صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ ،انفارمیشن سیکرٹری عمر خطاب خان ،حاجی ملک محمد امین اعوان ، مسیحی برادری کے رہنما کلیم رفیق مسیح نے شرکت کی اور اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔مسلم ن آسٹریا کے عہدیداران نے کہا کہ اس یوم آزادی پاکستان پر ارشد ندیم نے قوم کو دوہری خوشی دی ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کو ایسی خوشیاں ملتی رہیں اور پاکستان ترقی کرتا رہا ۔مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت نے پوری قوم کو آزادی پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا ہے اور قوم کو بڑی دیر بعد خوشی حاصل ہوئی، چوہدری علی شرافت نے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو ویانا آنے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ویانا آئیں پوری کمیونٹی کی جانب سے تقریب میں ارشد ندیم کی مسلم لیگ ن آسٹریا کی طرف سے تاج پوشی کی تقریب منعقد ہوگی ۔تقریب کے آخر میں شرکاء نے جشن آزادی پاکستان کی 77 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔تقریب کے آخر میں اجتماعی دعا ہوئی۔
یورپ سے سے مزید