• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی زرمبادلہ ذخائر 674.91 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

نئی دہلی (نیوز ایجنسی )بھارت کے زرمبادلہ ذخائر 7.53ارب امریکی ڈالر اضافے سے 674.91ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔ بھارت کے مرکزی بینک، ریزرو بینک آف انڈیا کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یہ بھارت کے زرمبادلہ ذخائر کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ زرمبادلہ ذخائر میں سب سے بڑا حصہ غیر ملکی کرنسی کا ہے جس کی مالیت 5.162 ارب امریکی ڈالر اضافے سے 592.039 ارب امریکی ڈالر ہوگئی جبکہ سونے کے ذخائر 2.404 ارب امریکی ڈالر بڑھ کر 60.099 ارب ڈالر ہوگئے۔ بھارت کے زرمبادلہ ذخائر میں رواں سال اب تک مجموعی طور پر 45 سے 50 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید