• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قانون سازوں کا سابق بنگلا دیشی حکومتی اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی قانون سازوں نے بنگلا دیش کی سابق حکومت کے اہل کاروں پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شیخ حسینہ واجد پر ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال کا الزام بھی لگایا ہے،امریکی کانگریس کے کچھ ڈیموکریٹ ارکان نے امریکی وزیرِ خارجہ اور وزیرِ خزانہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ جن بنگلا دیشی رہنماؤں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ان کا جواب دہ ہونا ضروری ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کی جماعت کے جنرل سیکریٹری اور وزیرِ داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید