• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش انقلاب، کیسے ’’جین زی‘‘ خواتین اور ملٹری تبدیلی لائی

ڈھاکا (اے ایف پی )بنگلہ دیش میں آنے والے انقلاب میں کیسے ’’جین زی‘‘خواتین (2ہزار کی دہائی میں پیدا ہونے والے بچے) اور ملٹری نے اپنا کردار ادا کیا، بنگلہ دہش کا حالیہ انقلاب اکیسویں صدی میں پیدا ہونےوالی طالبات کے بے مثل عزم کا رہین منت ہے۔ اپنی ہم جماعتوں کی محبوب اور پولیس کی گرفتاری کے بعد بھی پُرعزم 23 سالہ طالبہ نصرت تبسم ان بہت سی خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے آمر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹانے کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا۔وہ بتاتی ہیں کہ جب حسینہ کا اقتدار کمزور ہو رہا تھا، تو ان کے سکیورٹی فورسز نے گروپ کو بندوق کی نوک پر رکھا اور انہیں مظاہروں کو ختم کرنے کیلئے ایک بیان پر دستخط کروائے۔ "میں نے کئی بار خودکشی کا سوچا،" تبسم نے کہا۔ "مجھے یہ سوچ کر گھن آرہی تھی کہ اس ملک کے لوگ یہ سمجھیں گے کہ ہم نے دھوکہ دیا، کہ ہم نے اپنا آپ بیچ دیا۔

دنیا بھر سے سے مزید