• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسکول پر حملہ ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے، پاکستان

اسلام آباد(نیوز ایجنسی) پاکستان نے مشرقی غزہ میں التابعین اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل قرار دیا ہے، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم بین الاقوامی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں ترجمان نے کہاکہ بے گھر افراد کو پناہ دینے والے مہاجرین سے بھرے اسکول پر خاص طور پر صبح نماز ادائیگی کے دوران حملہ ایک ہولناک، غیر انسانی اور بزدلانہ فعل ہے۔بیان میں کہا گیاکہ شہری آبادیوں اور تنصیبات کو اندھا دھند نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ غزہ میں ان جنگی جرائم اور نسل کشی کے واقعات پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید