بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو اپنے دیور سنی کوشل کی اداکاری پسند آ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 41 سالہ کترینہ کیف نے اپنے شوہر وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل کی نیٹ فلکس فلم ’پھر آئی حسینہ دلربا‘ میں اچھی اداکاری کی تعریف کی ہے۔
فلم دیکھنے کے بعد کترینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس حوالے سے اپنا ردِعمل دیا ہے۔
کترینہ کیف نے فلم کے بارے میں لکھا ہے کہ اپنے شوہر کو فلم کے واقعات کی ترتیب کے بارے میں اپنا مؤقف بتانے کے لیے فلم کو بار بار روکنا پڑا۔
اداکارہ نے سنی کوشل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے مجھے حیرت میں ڈال دیا اور آپ کا یہ رُخ دیکھنے کے بعد آپ جو کچھ بھی کہتے ہیں وہ صحیح ہے، آپ ہمیشہ صحیح ہیں اور آپ بہترین دیور ہیں جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔
کترینہ کیف نے لکھا ہے کہ آپ کو کبھی پریشان نہ کرنے کا وعدہ ہے۔
اداکارہ نے فلم کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کو بھی مبارک باد دی ہے۔