• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون بنے کا ارشد ندیم؟ مداحوں نے کِسے منتخب کیا؟

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کر کے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی زندگی پر ناجانے کب فلم بنے گی، لیکن مداحوں نے اُس فنکار کا انتخاب کر لیا جو فلم میں ارشد ندیم کا کردار نبھا سکتا ہے۔

آزادی کے اس مہینے میں ارشد ندیم نے پوری قوم کو خوشیاں منانے کی ایک نئی وجہ دی ہے، جس پر صرف عام پاکستانی ہی نہیں بلکہ معروف شخصیات بھی ایتھلیٹ کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ معروف اداکار ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر نے ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش کے اظہار کے ساتھ ساتھ فلم میں ان کے کردار کو نبھانے کے ارادے کا بھی اظہار کیا۔

اب ایتھلیٹ کی سوانح عمری کے لیے پرستاروں نے اداکار ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر کو مسترد کر کے اداکار عمر شہزاد کا انتخاب کیا ہے۔

مداحوں کے مطابق عمر شہزاد کا قد کاٹھ ایتھلیٹ سے مشابہت رکھتا ہے۔

اداکار عمر شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اس انتخاب پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر دور جیولین تھرو کر کے اولمپک ریکارڈ اور ایشیئن ریکارڈ قائم کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلوں میں ملنے والے 6 مواقع میں 2 بار 90 کا ہندسہ عبور کر کے اولمپکس کی 116 سالہ تاریخ بھی رقم کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید