• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، غیر ملکی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک دیا

اسلام آباد( ایوب ناصر) غیر ملکی خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعدہاتھ پاؤں باندھ کر تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سکس میں پھینک دیاگیا، پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتارکرلیا ۔ 2افراد نے نارواسلوک سے دوچارکیا ، پانچ سے سات افراد نے زیا دتی کانشانہ بنایا،پولیس کے مطابق 28 سالہ غیر ملکی خاتون سلوائی اسٹینا(بیلجیئم )نے بتایا کہ وہ چھ ماہ سے اسلام آباد میں ہے ،اسے دوافراد نے نارواسلوک سے دوچارکیا جبکہ مجموعی طور پر پانچ سے سات افراد اسے جنسی و جسمانی ٹارچر کانشانہ بناتے رہے۔غیر ملکی خاتون نے پولیس کوبتایاکہ ملزم تمیزالدین نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھے تھے۔خاتون کی نشاندہی پر پولیس نے ملزم تمیزالدین کوحراست میں لے ، خاتون کے مطالبے کے باوجود اس کےپاسپورٹ سمیت اسکی رقم ،سامان اورسفری دستاویزات کی برآمدگی نہیں کی جا سکی ،تاہم پولیس نے ملزم کو میڈیکل چیک اپ کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا تھا۔ خاتون کے معاملے بارے ایمبیسی کو مطلع کر دیا گیا ہے اور اسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید