• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی IT کا سوشل میڈیا سروس میں تعطل کا نوٹس، چیئرمین PTA کی طلبی

ا سلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک بھر میں کمزور موبائل سروس اور سوشل میڈیا سروس میں تعطل کے معاملے پر نوٹس لے لیا ۔ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر ) حفیظ الرحمن کو آئندہ ہفتے اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر )حفیظ الرحمن کو سوشل میڈیا سروس میں رکاوٹ کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کردیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید