• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری نے جشنِ آزادی پر پاکستان پر میمز بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستانی معروف سابقہ اداکارہ و ماڈل نور بخاری نے جشنِ آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستان میں کوئی تہوار ہو یا کوئی اہم واقعہ رونما ہو اور پاکستانی اس پر میمز نہ بنائیں، ایسا ہو نہیں سکتا۔

ملک کی موجودہ سیاسی ومعاشی صورتحال کے پیشِ نظر گزشتہ روز گزرنے والے یومِ آزادی پر بھی میمرز نے میمز کی گیم آن رکھی اور اپنے حالات اور اپنا مذاق خود ہی اڑاتے ہوئے نظر آئے۔

یہ بات نور بخاری کو ذرا نہیں بھائی اور انہوں نے میمرز کی کلاس لے لی ہے۔

دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اسٹوری میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’صبح سے ایسی  کئی ویڈیوز نظر سے گزری ہیں جن میں لوگ پاکستان کا مذاق بنا رہے ہیں، یہ ملک ہماری ماں ہے، ہنسنے کی بات نہیں ہے، ڈوب مرنے کا مقام ہے۔‘

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

نوربخاری نے اپنی ویڈیو میں میمز کو پیغام دیا ہے کہ ’اس ملک کی قدر کرو ورنہ یہ نعمت چھن جائے گی، یہ ملک نہ ہوتا تو تم بھی نہ ہوتے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید