• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کے بالی میں سیر سپاٹے، تصویریں شیئر کردیں

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے بالی میں سیر سپاٹوں کی مزید تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ بھولی بھالی صورت والی چلبلی اداکارہ ہانیہ عامر آج کل انڈونیشیا میں موجود چھٹیاں منا رہی ہیں۔

اداکارہ نے انڈونیشیا کے صوبے بالی سے خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

تصاویر میں ہانیہ عامر نے گلابی اور کریم رنگ کے فلورل پرنٹ پر مبنی خوبصورت لباس پہنا ہوا ہے۔


اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ’کلبز‘ لکھ کر آگے وارننگ کا ایموجی بنایا ہوا ہے۔

فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کی اداکارہ کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں لباس پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں سیکڑوں مداح اُن کے حسن کی تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید