• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے خشک ترین صحرا ’اٹاکاما‘ کے بارے میں دلچسپ حقائق

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

دنیا کا سب سے خشک ترین صحرا ’اٹاکاما‘ برف سے ڈھکے براعظم انٹارکٹیکا کے قریب جنوبی امریکا کے ملک چلّی میں واقع ہے۔

بحرالکاہل کے کنارے موجود صحرا ’اٹاکاما‘ میں کبھی کبھی تھوڑی بہت بارش ہوتی ہے۔

اس صحرا میں سالانہ اوسطاً 15 ملی میٹر بارش ہوتی ہے جبکہ اس صحرا میں موجود شہر کلاما کے بارے میں امریکی خلائی ادارے ناسا کی ایک رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ وہاں 1972ء سے قبل 400 سال تک کبھی بارش ہوئی ہی نہیں تھی۔

دنیا کے دیگر صحراؤں کی نسبت یہ صحرا ٹھنڈا ہے اس لیے یہاں کے زیادہ بنجر علاقوں میں سائنو بیکٹیریا بھی موجود نہیں ہیں۔

صحرا میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

اس خطّے میں سوڈیم نائٹریٹ وافر مقدار میں موجود ہے جسے کھاد اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ناسا کی ایک رپورٹ کے مطابق صحرا ’اٹاکاما‘ مٹی کے نمونے مریخ کی مٹی کے نمونوں سے بہت ملتے جُلتے ہیں اس لیے خلائی ادارہ اس صحرا کو مریخ مشن کے لیے منتخب کردہ آلات کے تجربہ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید