• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان میں جمال شاہ کے فن پارے کی شاندار پذیرائی

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں بین الاقوامی اسٹیل مجسمہ سازی سمپوزیم میں نامور پاکستانی فنکار جمال شاہ کے فن پارے کو شاندار پذیرائی ملی۔

دو ہفتوں تک جاری رہنے والے اس سمپوزیم میں 8 ممالک سے 14 مجسمہ سازوں نے شرکت کی جہاں جمال شاہ کا مچھلی کا مجسمہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس حوالے سے پاکستانی فنکار نے کہا کہ سمپوزیم کا موضوع پانی تھا تو اس لیے میں نے مہرگڑھ کی مچھلی کا اسکلپچر بنایا، مچھلی کا یہ مجسمہ5 میٹر لمبا اور 5.3 میٹر اونچا ہے۔ اس مجسمہ کی تیاری میں کئی ہفتے لگے۔

اُنہوں نے بتایا کہ مہرگڑھ بلوچستان کے قریب واقع ہے، اس کی 9.5 ہزار سال پُرانی تہذیب ہے، اس فن پارے کے ذریعے میں نے باکو میں مہرگڑھ کو متعارف کروانے کی کوشش کی ہے اور اسی لیے میں شرکت کے لیے آذربائیجان آیا، جہاں 8 ممالک کے 14 مجسمہ سازوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

جمال شاہ نے مزید بتایا کہ مجھے جب بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں دِل و جان سے کام کرتا ہوں، میں نے اپنے فن کے ذریعے دنیا کو امن و محبت کا پیغام دیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید