• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا پہلی 5 اسٹار لگژری ٹرین چلانے کا منصوبہ

فوٹو بشکریہ آرسنیل گروپ
فوٹو بشکریہ آرسنیل گروپ

متحدہ عرب امارات میں لوگوں کا چلتے پھرتے 5 اسٹار ہوٹل میں قیام کا خواب جلد ہی پورا ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں 5 اسٹار لگژری ٹرین چلانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

2028ء میں فجیرہ کی ساحلی پٹی سے ابوظہبی کے صحرائے لیوا کے سنہری ٹیلوں کے درمیان لگژری ٹرین چلنا شروع ہو جائے گی۔

اٹلی کے آرسینال گروپ کی تیار کردہ اس ٹرین میں 15 پرتعیش بوگیاں ہوں گی جن میں پرائیویٹ سویٹس، فائن ڈائننگ ریسٹورنٹس، پریزیڈینشئیل سویٹ اور عربی خوبصورتی سے متاثر مجلس اسٹائل کے لاؤنج موجود ہوں گے۔

اس لگژری ٹرین میں مسافروں کے لیے سفر آرام دہ اور ایڈونچر سے بھرپور  ہوگا۔

واضح رہے کہ اتحاد ریل کی روایتی سروس اگلے سال سے ہی شروع ہو جائے گی جو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات کے اندر 11 علاقوں کو آپس میں جوڑے گی لیکن بعد میں یہ ٹرین سروس ساتوں امارات کو آپس میں جوڑ دے گی۔

خاص رپورٹ سے مزید