• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سب سے بڑے شہر نیویارک سٹی کی قیادت سنبھالنے کے لیے ظہران ممدانی نسبتاً معمولی اثاثوں کے مالک ہیں۔

فوربز میگزین میں 2025ء کی مالیاتی فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک اسمبلی کے رکن ہیں، وہ کوئنز کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہیں اور بطور رکنِ اسمبلی وہ تقریباً 1 لاکھ 42 ہزار ڈالرز سالانہ کماتے ہیں۔

نیویارک کے نو منتخب میئر’مسٹر کارڈیمم ‘ کے نام سے اپنے ہپ ہاپ کیریئر سے تقریباََ 1 ہزار ڈالرز بطور میوزک رائلٹیز وصول کرتے ہیں۔

ظہران ممدانی کا سب سے قیمتی اثاثہ یوگنڈا کے شہر جنجا میں 4 ایکڑ اراضی ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز کے درمیان ہے جو کہ فی الحال خالی اور غیر ترقی یافتہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں نو منتخب میئر نیورک سٹی کی ملکیت میں کوئی جائیداد یا گاڑی نہیں ہے۔

ظہران ممدانی نیویارک سٹی میں کوئنز کاؤنٹی کے علاقے اسٹوریا میں ایک کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں جس کا کرایہ 2 ہزار 250 ڈالرز ماہانہ ہے جب کہ سفر کرنے کے لیے وہ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی نژاد اسکالر محمود ممدانی اور فلمساز میرا نیئر کے گھر  افریقی ملک یوگنڈا میں پیدا ہونے والے نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر بچپن میں ہی امریکا منتقل ہوگئے تھے اور انہیں امریکی شہریت 2018ء میں ملی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید