• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارٹنر سے شادی کرلی

ولنگٹن (اے ایف پی)نیوزی لینڈ کی سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے 5 سال منگنی رہنے کے بعد شادی کرلی۔ملکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پرانے دوست اور پارٹنر کلارک گےفورڈ سے شادی کی، شادی کی نجی تقریب نیوزی لینڈ میں (Hawkeʼs Bay) کے علاقے میں ہوئی۔اس موقع پر جیسنڈا آرڈرن اور ان کے شوہر نے سفید اور کالے رنگ کے جوڑوں کا انتخاب کیا تھا جس کی سوشل میڈیا پر بہت تعریف کی جارہی ہے۔ان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیرِاعظم جیسنڈا آرڈرن نے شادی کے موقع پر انتہائی کم زیور پہنے۔
اہم خبریں سے مزید