اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ کی کارکردگی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جولائی 2024ء تک بینکوں کے ڈپازٹس 30603 ارب روپے رہے۔
اعلامیے کے مطابق جون 2024ء کے مقابلے میں بینکوں کے ڈپازٹس 1.7 فیصد کم ہوئے ہیں۔
جولائی 2024ء تک بینکوں کے ایڈوانس 11872 ارب روپے رہے، جون 2024ء کے مقابلے میں بینکوں کے ایڈوانسسز 4.5 فیصد کم ہوئے ہیں۔
جولائی 2024ء تک بینکوں کے ایڈوانسز ڈپازٹس کا تناسب 38.8 فیصد رہا۔
جولائی 2024ء تک بینکوں کی سرمایہ کاری 30431 ارب روپے رہی، جون 2024ء کے مقابلے میں بینکوں کی سرمایہ کاری 0.9 فیصد بڑھی ہے۔
جولائی 2024ء تک بینکوں کی سرمایہ کاری اور ڈپازٹس کا تناسب 99.4 فیصد رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ جولائی 2024ء کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 16.20 کروڑ ڈالرز رہا۔
ملکی درآمدات جولائی میں 4.81 ارب ڈالرز رہیں، برآمدات 2.39 ارب ڈالرز رہیں، جبکہ تجارتی خسارہ 2.42 ارب ڈالرز رہا۔
جولائی میں خدمات کا خسارہ 15 کروڑ ڈالرز رہا، آمدن کا خسارہ 72 کروڑ ڈالرز رہا، تجارت، آمدن اور خدمات کا مجموعی خسارہ 3.31 ارب ڈالرز رہا، ترسیلاتِ زر 2.995 ارب ڈالرز رہیں۔