پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار، علی رحمٰن خان اور فٹنس ماہر نصرت ہدایت اللّٰہ کے درمیان رومانوی تعلق کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
لگتا ہے کہ ’ہیر مان جا‘ اور ’پرچی‘ جیسی مشہور فلموں کے ہیرو علی رحمٰن خان کو بھی ہمسفر مل گئی ہے۔
فیشن انڈسٹری میں مقبول شخصیت نصرت ہدایت اللّٰہ نے حال ہی میں اداکار علی رحمٰن خان کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں جو کہ سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہیں۔
یہ تصویریں سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جن سے متعلق متعدد پیجز کا دعویٰ ہے کہ علی رحمٰن خان اور فٹنس ماہر نصرت شوبز انڈسٹری کا نیا جوڑا ہے۔
تصویروں کے کمنٹ باکس میں اگر نظر دوڑائی جائے تو علی رحمٰن نے اس پوسٹ پر نصرت کے لیے سُرخ دل کے ایمجوجی بنا کر محبت کا اظہار کیا ہے جبکہ نصرت نے بھی اس محبت کا جواب سُرخ دل بنا کر دیا ہے۔