• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ اور فیض کی جوڑی پی ٹی آئی کیلئے بدنامی کا باعث بنی، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت : فوٹو فائل
شیر افضل مروت : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کی جوڑی پی ٹی آئی کےلیے بدنامی کا باعث بنی۔ جنرل فیض حمید کا سیاسی کردار قابلِ مذمت ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام  "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ فیض حمید اپنے لیے کام کرتے تھے، اُن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہے، جنرل فیض سے متعلق میری رائے وہی ہے جو پہلے تھی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کے تمام لیڈروں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے، میں نے بانی پی ٹی آئی سے کوئی وزارت اور عہدہ نہیں مانگا، ان سے تنظیمی امور پر بات ہوئی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر میرے متعلق کوئی بات کرے گا تو میڈیا میں جواب نہیں دوں گا، حماد اظہر کی بات کچھ حد تک درست ہے۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 70 فیصد علاقوں میں بے امنی ہے، 22 اگست کو جلسے سے روکا گیا تب بھی ہم رکنے والے نہیں، کے پی کا قافلہ بہت بڑا ہوگا، کسی نے کوشش بھی کی تو روک نہیں پائے گا، ہم کوئی اسلحہ، پیٹرول بم لے کر نہیں جا رہے، ہم نہتے اور پُرامن ہوں گے، ہم پُرامن رہیں گے، اگر تشدد یا گولیاں چلائی گئیں تو پورا پاکستان اٹھے گا۔

قومی خبریں سے مزید