• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے شیر افضل مروت کے دعووں کی تردید کردی۔ 

علیمہ خان نے کہا صحیح بات کرنی چاہیے، اس لیے آج میڈیا پر بھی کہہ رہی ہوں، ہم نے بہت کچھ دیکھا ہے اس لیے اب صبر بھی کرتے ہیں۔ سب گیمیں بند کریں ساری لڑائیاں بند کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ کل شیر افضل مروت نے کہا کہ جب میں نے ہاتھ ملایا تو بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا۔ علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے صرف ہاتھ ملایا تھا، گلے نہیں لگایا۔ 

علیمہ خان نے کہا میرے خیال سے باہر آ کر اس قسم کی چیزوں کی ہمیں عادت نہیں۔ شیرافضل مروت کو اگر آگے چلنا ہے تو اسے صحیح بات کرنی چاہیے۔

انھوں نے کہا میرے خیال سے عوام کو نکل آنا ہے، کسی کو لیڈ کرنے کی ضرورت نہیں۔ جلسے میں شامل ہونا چاہیے لیکن یہ کہنا کہ وہ کوئی جلسہ کر رہے ہیں ایسا نہیں۔ لوگ بھیڑ بکریاں نہیں کہ آپ بلائیں اور وہ آجائیں۔ 

قومی خبریں سے مزید