• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنفیوژن میں مبتلا جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کنفیوژن میں مبتلا جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں۔

کراچی میں ناظمین و ذمے داران سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا واضح فیصلہ ہے کہ کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ کنفیوژن میں مبتلا جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے ہم لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید