اپنی ثابت شدہ خطا سے بھی
کرتے رہتے ہیں لوگ صاف انکار
مجرم اکثر نہیں کیا کرتے
منہ سے اپنے قصور کا اقرار
والدین کا کہنا ہے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اس نے خودکشی کی۔
لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ سگیاں کے علاقے میں 143 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
27 جولائی تک پیٹرول کی قیمت 335روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت 383روپے 46 پیسے بھی 27 جولائی تک برقرار رہے گی۔
ٹرمپ نے ایپسٹین کو اس کی 50 سال گرہ پر ایک فحش خط لکھا تھا۔ خط کا انکشاف کرنے والے صحافیوں کا تعلق وال اسٹریٹ جرنل سے تھا۔
ملک بھر میں خناق کے 308 کیس رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ تعداد سندھ میں 113 رہی۔ خیبر پختونخوا میں 87، بلوچستان میں 64، پنجاب میں 35، اسلام آباد میں 7 اور گلگت بلتستان میں خناق کے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔
امریکی ریاست ارکنساس میں ایک ٹریفک کیمرے نے حقیقی زندگی کے اسپائیڈر مین کی بہادری سے کی گئی جان بچانے کی کارروائی ریکارڈ کر لی۔
دلی کے اس واقعے نے بھارت بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ، لیکن اس واقعے نے سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر کے ان زخموں کو تازہ کر دیا ہے، جو برسوں سے پیلٹ گن کے اندھے چھروں کی بھینٹ چڑھتے رہے ہیں۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنایا۔
نوجوانوں کی تحریک مودی حکومت سے مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگئی، جین زی کا ایک ماہ سے زائد کا احتجاج رنگ لے آیا۔
بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ اپارا مہتا نے اپنی شادی ختم ہونے کے بارے میں گفتگو کرتے ایک بار شوہر نے انھیں کہا تم وہ سب سے بدصورت عورت ہو جسے میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے۔ یہ وہ الفاظ تھے جس نے ان کی شادی ختم کر دی۔
سیندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر آنے کا شوق ضرور پورا کریں، موسم گرم ہے پانی ہم پلا دیں گے۔
پولیس کے مطابق غازی آباد میں ملزمہ سونیا نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور ایپ کے ذریعے موبائل فون نمبر کا تبادلہ کرکے لوگوں کو دوستی کے جال میں پھنساتی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عدالت نے عبوری چالان کو حتمی قرار دیکر کیس ٹرائل کیلئے سیشن عدالت بھیجتے ہوئے حکم دیا کہ تفتیشی افسر سیشن عدالت میں حتمی چالان پیش کریں۔
سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت دیو ناروانی کے مطابق کراچی میں صدر، الکرم اسکوائر اور الآصف اسکوائر پر شٹل سروس کے دفاتر سیل کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، تاہم اب ان کی کوشش ہوگی کہ وکٹ میں موجود ابتدائی نمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد وکٹیں حاصل کی جائیں۔