• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، اسرائیل کا اسکول پر حملہ، بچوں اور صحافی سمیت 12 فلسطینی شہید

غزہ (اے ایف پی) غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نےگزشتہ روز کہا ہے کہ غزہ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 12افرادشہید اور متعددزخمی ہوگئے، جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نےکہاکہ اسرائیلی طیارے کے مصطفی حفیظ اسکول کی عمارت کی دوسری منزل پر بم گرانے کے بعد وہ ملبے کے نیچے سے مزید لاشوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ بچے، خواتین اور صحافی حمزہ مرتضیٰ سمیت 12افراد کی لاشیں نکالی ہیں، جو اسکولوں میں مقیم بے گھر فلسطینیوں کے بارے میں ایک کہانی پر کام کر رہے تھے۔حمزہ ایک اور صحافی یاسر مرتضیٰ کے بھائی ہیں جو 2018 میں عظیم واپسی مارچ میں مارے گئے تھے۔ مصطفیٰ حفیظ اسکول میں کم از کم 700 خاندان تھے جو شمالی علاقوں اور شجاعیہ سمیتغزہ کی پٹی کے مختلف حصوںسےیہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔اسرائیلی فورسز کی جانب سے اسکول کو نشانہ بنانے کے بعد عمارت کی چھت لوگوں کے اوپر گر گئی۔رواں ماہ کےاوئل میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے التابعین اسکول پر حملہ کیا تھا، جس میں100 سے زائدفلسطینی شہید ہوئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید