سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کا کہنا ہے کہ ’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز‘ کے مطابق لاہور پولیس کی کارکردگی شاندار رہی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی کارکردگی کے تعین کے لیے ’کی پرفارمنس انڈیکٹرز‘ مقرر کیے تھے۔
سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68.84 نمبرز حاصل کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ پولیس کی ماہِ جون اور جولائی کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے ایف آئی آرز کا بر وقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش یقینی بنائی۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نقصِ امن کے مرتکب قانون شکن عناصر کے خلاف جامع حکمتِ عملی مرتب کی گئی ہے۔