راجن پور کے علاقے مرغائی کے قریب سیلاب کے دوران بجلی کے کھمبے پر پناہ لیے 6 افراد کو بچا لیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 6 افراد نے گزشتہ رات سے بجلی کے کھمبے پر پناہ لی ہوئی تھی۔
ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کھمبے پر پھنسے افراد کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔