• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسلام آباد جلسہ گاہ کے قریب سے مشکوک بیگ برآمد ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مشکوک بیگ پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے ملحقہ مسجد میں رکھا گیا، پولیس نے مسجد خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کل کے اسلام آباد جلسے کی این او سی منسوخ کردی۔

اس خبر کے سامنے آنے کے ساتھ ہی پی ٹی آئی نے اجازت نامہ منسوخی کے باوجود کل اسلام آباد کے ترنول چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس کے بعد اعلامیے میں کہا گیا کہ جلسے کا این او سی ڈسٹرکٹ انٹیلی جینس کمیٹی کی رپورٹ پر منسوخ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے اور شدید سیکیورٹی تحفظات ہیں، جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

قومی خبریں سے مزید