• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب

سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے سے ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری طلب کرلی۔

عدالت نے 15 سے زائد لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

ملیر کے علاقے سے لاپتہ شہری کے والد سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے اور اُنہوں نے عدالت کو بتایا کہ 11 سال سے پولیس اسٹیشنز اور عدالتوں کے دھکے کھا رہا ہوں اور اب تک انصاف نہیں ملا۔

اُنہوں نے بتایا کہ 2011ء میں بیٹا ڈیوٹی سے گھر واپس آرہا تھا، راستے سے غائب کر دیا گیا، میرا بیٹا تاحال لاپتا ہے، اب تک پولیس نےکوئی اقدامات نہیں کیے۔

عدالت نے لاپتہ شہری کے والد کی بات سننے کے بعد کہا کہ بتایا جائے شہری کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟

تفتیشی افسر نے بتایا کہ جے آئی ٹیز میں ان کو بلایا جاتا ہے تو یہ نہیں آتے۔

جس پر لاپتہ شہری کے والد نے بتایا کہ جے آئی ٹی اجلاس کے لیے ہمیں بتایا تک نہیں جاتا، ہماری کالز تک کا جواب نہیں دیا جاتا۔

عدالت نے لاپتہ شہری کے والد سے کہا کہ اب جے آئی ٹی ہوگی تو یہ خود آپ سے رابطہ کریں گے۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایک شہری نیو کراچی، دوسرا عوامی کالونی اور دیگر شہری مختلف علاقوں سے لاپتہ ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ شہریوں کی بازیابی کے لیے متعدد جے آئی ٹی اجلاس اور پی ٹی ایف سیشنز ہو چُکے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے سے لاپتہ شہریوں کی ٹریول ہسٹری اور پولیس سے  آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے جےآئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے سیشنز اجلاس جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید