• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو سندھ میں لوکل باڈیز کی خالی نشستوں کی تفصیل مل گئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس سی پی) کو سندھ میں لوکل گورنمنٹ کی خالی نشستوں کی تفصیل موصول ہوگئی۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے خالی نشستوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہے۔ الیکشن کمیشن جلد سندھ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔

ای سی پی اعلامیے کے مطابق ووٹرز انتخابات میں حصہ لینے کےلیے فوری طورپر اپنے ووٹ کا اندراج یا ٹرانسفر کرائیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن پروگرام کے اعلان کے بعد ووٹ کا اندراج اور ٹرانسفر ممکن نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید