• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ میری بہت نقل اتارتے ہیں لیکن میں ناراض نہیں ہوتی، کنگنا رناوت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

متنازع بیانات دینے کے حوالے سے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت اپنی آئندہ آنے والی پولیٹیکل ڈرامہ پر مبنی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کےلیے مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فلم 6 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ کنگنا اداکاری کے ساتھ ساتھ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

فلم ایمرجنسی کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا، جس میں انکی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے پر کافی ستائش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت نے سیاسی فلم کے موضوع پر لوگوں کی ناراضگی کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب فنکار ان کی نقل کرتے ہیں تو وہ ناراض نہیں ہوتی ہیں۔ غالباً دنیا میں سب سے زیادہ میری نقل اتاری جاتی ہے۔

اس سوال پر کہ کیا وہ پریشان ہیں کہ لوگ انکی اس فلم  پر ناراض ہوسکتے ہیں کیونکہ فلم ایک حساس سیاسی مسئلے پر مبنی ہے، کنگنا نے کہا کہ وہ اپنے نقطہ نظر پر مبنی فلمیں بناتی ہیں اور دوسرے لوگ کیا سوچیں گے، اس بارے میں زیادہ پریشان نہیں ہوتیں۔ 

کنگنا نے کہا کہ اگر کوئی خلوص سے میری نقل اتارے اور اس میں تہذیب اور آداب کا خیال رکھے تو میں واقعی خوش ہوتی ہوں۔ میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہیں گے۔ میں نے یہ فلم اپنے نقطہ نظر سے بنائی ہے، تو دیکھتے ہیں کہ اسے کتنی پذیرائی ملے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید