• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے خواتین کی تضحیک قرار دے کر آن لائن مواد کی سنسرشپ کا مطالبہ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے آئن لائن پلیٹ فارمز کے مواد پر سنسر شپ کا مطالبہ کردیا۔ 

کنگنا رناوت اپنی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران کنگنا نے او ٹی ٹی مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی ضرورت سنسرشپ ہے۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ یہ شوز خواتین کی تضحیک میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ ’مواد بہت زیادہ پُرتشدد اور قابل اعتراض ہوگیا ہے، خاص طور پر جب لوگ ہیڈ فون لگا کر کچھ بھی دیکھتے ہیں۔ اس سے خواتین کی تذلیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ آن لائن مواد بشمول سنسرشپ یوٹیوب کو سنسر کیا جانا چاہیے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک نے ایسا کردیا ہے، اور وہ کم از کم اس معاملے میں بھارت سے بہتر ممالک ہیں۔ بھارت میں جو قسم کے کیسز ہو رہے ہیں، وہ سب کے لیے تشویشناک ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید