• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابی پیرزادہ کی نظر میں طلاق کی شرح بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟

سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ ـــ فائل فوٹو
سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ ـــ فائل فوٹو 

سابقہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک وجہ تو یہ ہے کہ اب خواتین ناانصافی برداشت نہیں کرتیں۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی سب سے بڑی وجہ ہمارے ٹی وی ڈرامے ہیں کیونکہ اب ہر پاکستانی ڈرامے میں ایک متکبر بیوی کو دکھایا جا رہا ہے جو اپنے خوبصورت، خیال رکھنے والے اور امیر شوہر کو بلا وجہ نظر انداز کرتی رہتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی وجہ سے بیوی کی شوہر کے ساتھ بدتمیزی اور اچھے شوہروں کو ٹھکرایا جانا ہمارے معاشرے میں ایک فیشن بنتا جا رہا ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ ڈراموں میں دکھائے جانے والے مغرور بیویوں کے کردار لوگوں کے ذہنوں پر منفی اثرات چھوڑ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید