• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفی جاوید نے انٹرویو میں شاہ رخ کا تذکرہ کیوں کیا؟

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی عرفی جاوید نے اپنے بدنام ہونے کا راز بتادیا۔

عرفی جاوید بھارت سمیت دنیا بھر میں اپنے متنازع فیشن کے انتخاب کے باعث شہرت رکھتی ہیں، اُن کی پہلی ویب سیریز ’فالو کرلو یار‘ کا حال میں پرائم ویڈیوز پر پریمیئر ہوا ہے، وہ اُس کی تشہر میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے بدنام ہونے کا راز بتایا اور ساتھ بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کا تذکرہ بھی کیا۔

عرفی جاوید نےبتایا کہ میری ہر جگہ، ہر کسی نے حوصلہ شکنی کی ہے، مجھ جیسا کچھ کرنے کےلیے خاص انفرادیت کا حامل ہونا پڑے گا، کوئی مجھ جیسا کرکے دیکھ لے، مجھے اُس سے زیادہ خوشی ہوگی کہ وہ میری طرح کچھ کرکے کامیاب ہوگیا۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں نے میری بہت مخالفت کی، اس کے باوجود میں نے اپنی دنیا بنانے کےلیے مواقع پیدا کیے اور وہی کیا، جس نے مجھے شہرت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے لیے مواقع خود بناتی ہوں، اگر اُس سے کوئی تنازع کھڑا ہوتا ہے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

جب اُن سے پوچھا گیا ’کیا وہ یہ حرکتیں بند کریں گی؟‘ تو انہوں نے جواب دیا کہ اُس وقت تک تو بالکل بھی نہیں کروں گی جب تک اداکار شاہ رخ خان جیسا رتبہ نہ پالوں۔

عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان میرے لیے بینچ مارک ہے، جس دن مجھے لگے گا کہ میں دنیا کی شاہ رخ خان ہوں یا کنگ خان نے مجھے اپنی آدھی جائیداد دے دی ہے تب تک میں ریٹائرمنٹ نہیں لوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید