• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سابقہ رکنِ قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ عوام کو بتا دوں ہمارا لیڈر آپ کے لیے جیل کاٹ رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث عالیہ حمزہ کی ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

عالیہ حمزہ اب 28 اگست کو دوبارہ انسداد دہشت گردی کی فیصل آباد عدالت میں پیش ہوں گی۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد عالیہ حمزہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بات کی۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ میرا لیڈر گولیاں کھا کر عوام کے لیے کھڑا ہے، دوسرے لیڈر بیماریوں کا مجموعہ تھے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم لیڈر کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

فیصل آباد کے بعد پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ انسدادِ دہشت گردی سرگودھا کی عدالت میں پیش ہوئیں۔

عالیہ حمزہ 9 مئی، میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

عدالت نے مختصر سماعت کے بعد مقدمے کی مزید کارروائی 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عالیہ حمزہ نے کہا کہ نہ ہم گھبرائے ہیں نہ ہمارا لیڈر گھبرایا ہے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کر رہےہیں، ہمارا لیڈر جیل سے آزاد ہوگا اور دوبارہ وزیرِاعظم بنے گا۔

قومی خبریں سے مزید