• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نیویارک میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، جموں و کشمیر تنازع، افغانستان اور فلسطین سمیت متعدد اہم امور پر گفتگو کی۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور یو این ایجنڈے کے لیے پاکستان کی فعال شمولیت اور خدمات کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید