سوات میں مٹہ کے علاقے شوخدڑہ میں شوہر نے بیوی اور بھابھی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کی بھابھی زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ملزم نے بعدازاں خود پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا۔