• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں یوم آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد

ویانا (اکرم باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 77واں یوم آزادی پاکستان کی پرجوش انداز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس دن کو خاص طور پر تھلیسمیا کی بیماری سے دوچار بچوں سے منسوب کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں کرکٹ کی دنیا کے نامور ایمپائر علیم ڈار کے زیر نگرانی علیم ڈار فاؤنڈیشن کیلئے فنڈ ریزنگ بھی کی گی۔جس کیلئے خاص طور پر مشہور کامیڈین آرٹسٹ، سماجی شخصیت افتخار ٹھاکر نے فاؤنڈیشن کی نمائندگی کی آسٹریا بھر سے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کو رنگارنگ بنانے کے لیے بچوں نے پروگرام کی مناسبت سے ٹیبلوز پیش کیےجسے ہال میں موجود شرکاء نے بہت سراہا۔ پروگرام میں ملی نغموں سے بھی شرکاء لطف اندوز ہوئے۔ جن کو بہترین انداز میں آسٹریا کے معروف گلوکار سرفراز کوف نے اپنی مدھر آواز کا جادو جگایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ جب بھی آسٹریا میں قومی تہوار ہو سرفراز کوف ہمیشہ اپنی پرفارمنس سے پروگرام کو یادگار بنانے میں اپنا کردار ضرور ادا کرتے ہیں۔ پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان کامران اختر نے اور پاکستان عوامی پارٹی ڈیموکریٹک کےچیئرمین دانیال جہانگیر اعوان نے اور حاضرین شرکاء نے گلوکار سرفراز احمد کی پرفامنس کو خوب سراہا اور داد دی ۔اس موقع پرانہیں انعام سے بھی نوازا گیا۔ افتخار ٹھاکر نے شاندار پرفامنس پر انتظامیہ کی جانب سے گفٹ بھی پیش کیا گیا اس طرح کی تقریبات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا تاکہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان سے تعلق رکھنے سے آگاہ کیا جائے۔ تقریب کے منتظمین امجد پرویز بھٹی،منیر احمد مغل، حافظ ارفاق گجر نے کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید