• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال پاکستان پولیو مہمات پر 151 ملین ڈالر خرچ کرے گا

اسلام آباد ( آن لائن ) رواں سال پاکستان پولیو مہمات پر 151ملین ڈالر خرچ کرے گا۔ 109 ملین ڈالر کینیڈا، جاپان، یو ایس ایڈ، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن سے حاصل ہوں گے۔سرکاری دستاویز کے مطابق 42.45ملین امریکی ڈالر اسلامی ترقیاتی بینک سے بطور قرض شامل ہیں۔رواں سال اب تک دو ملک گیر پولیو مہم، وباء سے بچائوکی مہم چلائی جاچکی، دستاویزکے مطابق ویکسین کی خریداری پر 22 . 56 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئی۔ دستاویزکے مطابق 50 ملین ڈالر پولیو ٹیموں کی نقل و حمل، مراعات پر خرچ کیے گئے، بقیہ فنڈز منصوبہ بند پولیو مہمات کیلئے خرچ کی جائیں گے۔دستاویز کے مطابق 2022 سے 2026 تک پاکستان پولیو مہمات پر مجموعی طور پر 789 ملین ڈالر خرچ کرے گا۔

ملک بھر سے سے مزید