• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال سنگین چیلنج ہے، طہ ابراہیم

جدہ(شاہدنعیم ) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل طہ ابراہیم نے کہا ہے کہ فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال او آئی سی کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے اور اسرائیل کو غزہ کی پٹی پر اس کی شرمناک فوجی جارحیت کا جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر تنازع کے حوالے سے او آئی سی کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تنظیم کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ وہ OIC وزرائے خارجہ کی کونسل (CFM) کے 50ویں اجلاس جو کیمرون میں منعقد ہوا سے خطاب کر رہے تھے۔ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ جا میں او آئی سی میں پاکستان کے مستقل نمائندہ سفیر سید محمد فواد شیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفیر حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری (UN & OIC) MOFA، اسلام آباد نے بھی شرکت کی۔

دنیا بھر سے سے مزید