• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو غزہ کی مشکلات دکھانے والے فلسطینی ٹک ٹاکر اسرائیلی حملے میں شہید

کراچی(نیوزڈیسک)میدو حليمي کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر نے زیادہ تر غزہ میں مشکل حالات زندگی کے بارے میں ویڈیوز بنائیں۔ وہ پیر کو مقامی انٹرنیٹ کیفے میں گئے جو دراصل ایک خیمے پر مشتمل تھا جہاں وائی فائی کی سہولت تھی۔بے گھر ہونے والے فلسطینی یہاں بیرونی دنیا سے رابطہ کرتے ہیں۔ حليمي کے یہاں آنے کا مقصد اپنے دوست اور معاون طلال مراد سے ملاقات کرنا تھا۔ دونوں سیلفی لی۔حليمي نے یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے ’بالاخر ملاقات ہو گئی‘ کے الفاظ درج کیے اور دوست کے ساتھ گپ شپ شروع کر دی۔18 سالہ طلال مراد نے بتایا کہ اچانک روشنی پھیل گئی۔ زوردار دھماکہ ہوا۔ مراد کو گردن میں درد محسوس ہوا اور حليمي کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید