• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، محکمہ آبپاشی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ آب پاشی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں اس وقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔

صوبائی محکمہ آب پاشی نے خیبر پختونخوا کے دریاؤں کی صوتحال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔

دریائے سندھ میں تربیلہ پر پانی کی سطح ایک لاکھ 81 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ پر پانی 32 ہزار کیوسک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دریائے سوات میں منڈہ ہیڈ پر پانی 13 ہزار 600 کیوسک ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، دریاؤں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید