• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر خارجہ کا مسئلہ کشمیر پر اشتعال انگیز بیان، دفتر خارجہ کا کرارا جواب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے مسئلہ کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کرارا جواب دے دیا۔ 

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلیے تنازع کشمیر کا ناگزیر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ تنازع کشمیر سلامتی کونسل کے قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ 

انہوں نے کہ پاکستان جموں و کشمیر تنازع کے یکطرفہ حل سے متعلق کسی بھی بیانیے کو مسترد کرتا ہے، ایسے دعوے گمراہ کن اور زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیان بازی اور بےبنیاد دعوے ترک کرے، بھارت جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے با معنی مذاکرات کا راستہ اپنائے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان سفارت کاری اور بات چیت کےلیے پُر عزم ہے۔ پاکستان دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات جموں و کشمیر کے مسئلے کی بات ہے وہ آرٹیکل 370 نےختم کر دیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں؟

ایس جے شنکر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے، معاملات چاہے مثبت سمت میں جائیں یا منفی ہم ردِ عمل دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید