• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں شراکت اقتدار، ن لیگ اور پی پی اجلاس تاحال کنفرم نہ ہوسکا

حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں پنجاب میں شراکت اقتدار پر اجلاس تاحال کنفرم نہ ہوسکا۔

ن لیگ اور پی پی کے درمیان کل لاہور میں ہونے والے اجلاس سے متعلق اب تک دونوں پارٹیوں کی جانب سے کنفرم نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع پی پی پی کے مطابق حکمران اتحاد کی دو بڑی جماعتوں میں پنجاب حکومت سے متعلق اجلاس ہوگا یا نہیں، اب تک کچھ بھی واضح نہیں ہوسکا۔

ن لیگ اور پی پی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس کل گورنر ہاؤس لاہور میں پہلے سے طے ہے۔

قومی خبریں سے مزید