• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی بلوچستان میں بارشوں، سیلاب نے تباہی مچادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی بلوچستان میں تباہ کن طوفان، بارشوں اور پہاڑوں سے آنے والے ریلوں نے تباہی مچادی۔

صوبے کے کئی اضلاع میں فون اور انٹرنیٹ سروس کے ساتھ ساتھ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی جبکہ قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت میں کئی سڑکیں، پُل اور گھر بہہ گئے۔

ادھر جھل مگسی میں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ جعفرآباد اور نصی آباد میں متاثرین کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔

کوئٹہ سے چمن کےلیے مسافر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ شیلاباغ پر ریلوے ٹریک پر لینڈسلائیڈنگ سے ٹرین سروس معطل ہوئی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی کلیئرنس کا کام جاری ہے، چمن مسافر ٹرین کی بحالی میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے اندرون ملک کےلیے جعفر ایکسپریس اور بولان میل پہلے ہی معطل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید