• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے مشیر سماجی بہود سے قلمدان کیوں لیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی


خیبر پختونخوا کے مشیر محکمہ سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلم دان واپس لینے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی پر پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت کا اعتراض ہے۔

پارٹی کے سینئر رہنما نے ’دی نوٹیفائی مشعال‘ کا میسج وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھیجا تھا۔

ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مشعال یوسفزئی صوبے کو چھوڑ کر مرکز میں زیادہ رہتی تھیں، وہ ہر جگہ پر بشریٰ بی بی کا نام استعمال کر رہی تھیں۔

مشعال یوسفزئی کی بطور مشیر محکمہ سماجی بہبود کارکردگی بھی غیر تسلی بخش تھی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء شوکت یوسفزئی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ مشعال کی نہ کابینہ میں کارکردگی تھی نہ، پارٹی کو کچھ فائدہ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشعال کو کابینہ میں لینا میرے لیے پہلے ہی باعث تعجب تھا، صوبے میں وزارتوں کی تقسیم پر ضرور نظر ثانی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید