• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور ڈویژن نے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں مسترد کردیں

پاور ڈویژن نے کل آئی پی پیز کے مالکان کو طلب کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں چلی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید